ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیربھرپور جوش وخروش سے منانے کااہتمام

اسلام آباد: ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیر منایا بھرپور جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ، کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج 28مئی کو پنجاب کے تمام اسکولزکھلے رہیں گے،محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوادیا،مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔28 یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے،آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے،ضلعی سطح پرمقابلے جیتنے والوں کو 50ہزار انعام دیا جائےگا،یوم تکبیرکے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28مئی 1998کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں