یوکے اسلامک مشن عیدالاضحی 6 جون کو منائے گی، علامہ محمد اقبال اعوان

لوٹن:نمائندہ خصوصی

صدر اتحاد ملت اسلامیہ موومنٹ علامہ محمد اقبال اعوان نے بتایا ہے کہ یوکے اسلامک مشن عیدالاضحی 6 جون بروز جمعہ کو منائے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیںجس باعث سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ 28 مئی 2025 کو ہوگا اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات بتاریخ 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعے کو ہوگی۔ اسی مناسبت سے یوکے اسلامک مشن برطانیہ میں عید الضحٰی 6 جون کو کرے گی ۔

علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی پاکستانی کشمیری مسلم کمیونٹی عید الاضحی کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری عوام کی آزادی، الحاق پاکستان اور فلسطین کے عوام کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم مملکت پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا گو ہیں ۔

مدینہ مسجد، یو کے اسلامک مشن ،اوک روڈ لوٹن نے عید الاضحی کی نمازوں کے اوقات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابقجمعہ، 6جون، 10 ذوالحجہ کو نماز عید الاضحٰی پہلی جماعت 7.00 بجے ہوگی حافظ محمد فاروق کریں ۔ دوسری جماعت 8.00 بجے ہوگی امامت قاری نذیر محمد کریں گے اور تیسری جماعت 9.00 بجے ہوگی جس کی علامہ محمد اقبال اعوان کریں گے جبکہ چوتھی جماعت 10.00 بجے حافظ شاہد احمد کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں