Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

پی ٹی سی ایل کی زیر زمین کیبل چرانے والے 10 ملزمان گرفتار

کراچی:فریئر پولیس نے کارروائی کرکے پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل چرانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی زیر زمین کیبل چوری کرنے میں ملوث افراد کے خلاف ڈی ایس پی فریئر چوہدری شاہد کی سربراہی میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساﺅتھ ساجد سدوزئی کے مطابق اس کارروائی میں دس کیبل چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی سی ایل کے 3 حاضر سروس ملازمین بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی ساﺅتھ نے بتایا کہ ملزمان سے 25 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ کیبل برآمد کی گئی ہے، ملزمان انتھونی چرچ کے قریب کیبل چوری کر رہے تھے اور چوری شدہ کیبل چھوٹے ٹرک میں رکھ چکے تھے، ایسے میں انھیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

پولیس نے واردات میں استعمال کے لیے لایا گیا ٹریکٹر اور ٹرک بھی پکڑ لیا ہے، ٹریکٹر کو زمین سے کیبل کھینچنے کے لیے استعمال کیا گیا، اس کارروائی کے دوران اقبال کباڑی نامی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں