اَرہر کی دال کے فائدے (pigeon pea benefits) یوںتو بے شمار ہیں. لیکن یہاں ہم اس کے کچھ خاص فوائد کا ذکر کریںگے.
ارہرکی دال ایک زمانے میں ہر کچن کا لازمی جز ہوا کرتی تھی،لیکن نئے دور میں اب اس کا استعمال کم نظر آنےلگا ہے۔۔ارہر کی دال کو توہر کی دال اور تور دال بھی کہا جاتا ہے۔اسے عربی، فارسی شاخل۔ گجراتی ڈنگری( کناری)۔ سنسکرت ڈھکی۔ بنگالی آڈھر اور انگریزی میں (pigeon pea benefits) کہتے ہیں۔
ارہر کی دال کئی پروٹین، چربی اورکاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔تاہم اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا۔۔ ارہر کی دال آئرن، فولک ایسڈ، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن بی اور معدنی اجزا سے بھی بھرپور ہے۔ارہر کی دال میں شامل یہ معدنیات ایک ٹونک کا کام کرتی ہیں اور جسم کو بہترین توانائی فراہم کرتی ہیں۔ اس دال کے استعمال سے اعصاب کو بھی تقویت حاصل ہوتی ہے۔
تور دال میں موجود فولک ایسڈ خواتین کو بہت فائدہ پہنچاتا ہے. یہ خواتین کے لئے وٹامنز کا اچھا وسیلہ ہے. خاص طور پر حاملہ خواتین کے لئے. ایک ریسرچ کے مطابق، بھرپور فولک ایسڈ لینے سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈیوں کی کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔فولک ایسڈ جسم میں موجود ہو تو منہ میں چھالے بھی نہیں ہوتے۔۔اس دال میں جسم کی سوجن کو دور کرنے والے عناصر بھی موجود ہیں.
یہ دال فائبر کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ سمجھدار خواتین اسے اپنے راشن میں ضرور شامل کرتی ہیں ۔
