پروین شاکر (24 نومبر1952 تا 26 دسمبر 1994 )

خوشبو جیسے اشعار اور نظمیں کہنے والی پروین شاکر ….
خوشبو جیسے لفظ اور چاہت میں ڈوبی شاعری۔۔
پروین شاکر نے لطیف جذبات کو خوبصورت غزلوں کی شکل دی۔۔
پروین شاکر نے24 نومبر1952 کو کراچی میں جنم لیا۔۔
پروین شاکر کی طبعیت بچپن سے ادب آشنا تھی۔۔
عورت اور اس کے جذبات کا اظہار پروین شاکر کی شاعری کا خاصا تھے، جس کی عکاسی انھوں نے اتنی بے ساختگی سے کی کہ سننے والے تڑپ گئے
خوشبو، عکس خوشبو، ماہ تمام، انکار، خود کلامی، صد برگ اور قریہ جاں ان کی شاہکارمجموعہ کلام ہیں
ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔
یہ عظیم شاعرہ 26 دسمبر 1994 کواسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جاملیں۔۔ان کے شعر آج بھی اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں