نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیراہتمام تقریب

کراچی :نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) نے “ورلڈ اوشینز ڈے 2025” کے موقع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا، جس کا مقصد سمندری وسائل کی پائیدار حفاظت، بلیو اکانومی کے فروغ، اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار کا آغاز کموڈور (ریٹائرڈ) ایم مسعود اکرم SI(M) S Bt، ڈائریکٹر NIMA کراچی کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا۔ چین اور تھائی لینڈ سے بین الاقوامی مقررین نے آن لائن شرکت کی۔اس موقع پرکیپٹن DMPR نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز ملٹری تمغہ بصالت کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے سمندروں کی پائیداری، عالمی معیشت، خوراک اور ماحولیاتی توازن کے لیے ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ سمندروں کا تحفظ انسانیت کے اجتماعی مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمان نے سمندری ماحولیات کے تحفظ میں قومی یکجہتی اور پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان سے ماہرین ڈاکٹر آصف انعام، شگفتہ اقبال، محمد معظم خان، ڈاکٹر ابراہیم ضیاء، ڈاکٹر ولی اللہ مسرور ، ڈاکٹر ثمینہ قدوائی اور ٹیلیک گروپ کے coo سید سجاد حسین نے ماہی گیری، بلیو اکانومی، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی سیاحت پر اظہارِ خیال کیا۔تقریب کے اختتام پر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد سعید HI(M)، صدر NIMA نے تمام شرکائ، ماہرین، طلبا اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سمندری تحفظ، پالیسی سازی، اور نوجوانوں کی شمولیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں