زرداری، نواز، دیگر کے خلاف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع

احتساب عدالتوں میں پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف مختلف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروادیا گیا۔نیب کے تفتیشی افسران کی جانب سے مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروادیا گیا۔80 ریفرنسز میں سے 44 کا ریکارڈ اب تک احتساب عدالتوں میں جمع کروایا جاچکا۔

راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروادیا گیا،آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا۔نیب کے تفتیشی افسران نے تینوں ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں