5 کروڑ 20 لاکھ میں صرف 1 مارخور کا شکار
چترال میں امریکی شکاری نے 45 انچ سینگوں والے مارخور کا شکار کرلیا۔
امریکی شہری ڈیرون جیمز مل مین کو محکمہ جنگلی حیات سے 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد پر ٹرافی ہنٹنگ کا اجازت نامہ ملا تھا۔
امریکی شکاری نے چترال کی توشی شاشا کنزرویسی میں ٹرافی ہنٹنگ کی، کشمیری النسل مارخور کی عمر نو سال تھی۔
یاد رہے چترال میں ہر سال مارخور ٹرافی ہنٹنگ کیلئے 2 پرمٹ دیئے جاتے ہیں، فیس سے حاصل آمدنی کا 80 فیصد مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا، 20 فیصد رقم محکمہ جنگلی حیات کے اکائونٹ میں منتقل ہوتی ہے۔