توری کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے نہ سنے ہوں گے

توری یا ترئی، وہ سبزی ہے جسے پاکستان میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ تو بے مثال ہے ہی لیکن اس کی تاثیر اور فوائد بھی اسی قدر عمدہ اور لاجواب ہیں۔
توری واحد سبزی ہے جو نزلہ اور زکام میں فائدہ مند ہے۔اس کا استعمال گلے کی خرابی اور سینے کے درد میں بھی فائدہ کرتا ہے۔

اس کا دوسرا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔اسے روٹی سے کھائیں یا چاول کے ساتھ، اپنی بھرپور تاثیر سے یہ جوڑوں میں لیس پیدا کرکے انہیں مضبوط بناتی ہے۔ جوڑوں کے مریضوں کو ہفتے میں تین سے پانچ مرتبہ توری بطور ڈش لینے کی ضرورت ہے۔

توری سے مسلز کے عام درد میں بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔

توری ان خواتین کیلئے بھی قدرت کا تحفہ ہے،جنہیں ماہانہ نظام میں خرابیوں کا سامنا رہتا ہے۔ایسی خواتین کو توری کا استعمال تواتر سے کرنا چاہیئے۔۔
توری قبض کا بھی عمدہ علاج ہے۔ساتھ ہی بواسیر کے مریضوں کیلئے بھی ایک تحفہ ہے انہیں یہ سبزی تھوڑے سے مکھن میں بنا کر کھانی چاہیئے۔ یا مرچوں کے بغیر ہاف بوائل پکا کر بھی کھا سکتے ہیں۔
توری دماغی امراض میں بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ یاداشت کو بہتر بناتی ہے ۔ یہ سبزی ڈیپریشن اور وہم کے مریضوں کی بھی دوست سبزی مانی جاتی ہے۔

توری کا حالیہ کورونا وبا کے حوالےسے بھی ایک اہم کردار سامنے آرہا ہے،یعنی توری نزلہ ، زکام اور سینے کے درد میں افاقہ دیتی ہے،جس سے مریض کے کورونا سے بچنے کے امکانات بھی بہت بڑھ جاتے ہیں۔ توری میں فولاد بکثرت پایا جاتا ہے ، جبکہ اس میں وٹامن بی سکس ، بی نائن اور وٹامن سی اور ای بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو انسان کے امیون سسٹم کو طاقتور بنادیتے ہیں۔

…………………………………………………………………………………………..

LUFFA VEGITABLE ،LUFFA IN CORONA، VITAMINS IN LUFFA، TORI SABZI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں