Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

جنوبی ایشیائی خطے میں امن صرف مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے ہی ممکن ہے،لارڈقربان حسین

لوٹن : علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ، مسلم کانفرنس کے پروفیسر ممتاز بٹ، پروفیسر چوہدری امتیاز، ، راجہ محمد یعقوب خان کی جانب اورسابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم خان کے تعاون سے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔آغاز پروفیسر مسعود اختر ہزاروی کی تلاوت سے کیا گیا آزاد نکیالوی نے ہدیہ نعت پیش کیا نظامت کے فرائض پروفیسر ممتاز بٹ نے احسن طریقے سے ادا کیے۔ کانفرنس میں برطانوی ہاوس آف لارڈز کے تاحیات رکن پاکستانی کشمیری اوریجن لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن صرف مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے ہی ممکن ہے۔

لارڈ قربان حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں امن کا فقدان ہے جبکہ اس کانفرنس کا موضوع امن ہے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن کے تمام رستے کشمیر کے حل سے منسلک ہیں کشمیر میں نسل کشی ہو رہی ہے اس قتل عام genocide کو رکوانے کے لیے بھی عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے_ انہوں نے عالمی حقوق انسانی کی ایک تنظیم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت مختلف فیزیز phases میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے مگر مہذب اقوام خاموش ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں یہ زور بھی دیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات اور اختلافات کو بیرون دنیا بالکل اچھالا نہ جائے اور پاکستان کا ایک مثبت چہرہ پیش کیا جائے اور دنیا کو یہ دکھایا جائے کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ پاکستان ترقی کرے۔ لارڈ قربان حسین نے مزید زور دیا کہ برطانیہ اور امریکہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہو اس سے دنیا میں مزید بدامنی اور خون ریزی پھیلی گی.

برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن لندن سے وزیر رائے اوورسیز محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام نے جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کیا یہ جذبہ بے مثال تھا اسی طرح اتحاد قائم رہے تو کوئی پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتا، تقریب میں لندن پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری چوہدری جواد احمد چٹھہ بھی بطور خاص شریک ہوئے جن کی کمیونٹی کاوشوں کو صدر تقریب علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا شکریہ بھی ادا کیا کہ لوٹن اپنی ٹیم بھیج کر محبت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی ریاست ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور بتایا کہ آج لوٹن کونسل کی تینوں جماعتوں یعنی لیبر پارٹی، کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے کونسلرز یہاں موجود ہیں اور پاکستان اور کشمیری عوام سے یکجہتی کر رہے ہیں انہوں نے تجدید عہد کیا کہ ہر سطح پر پاکستان ترجیح ہو اور کمیونٹی برطانیہ کی تمام سیاسی جماعتوں میں بھرپور طریقے سے شامل ہو کر اپنا مزید رول بڑھائے اور کہا کہ پاکستانی فوج آپ سے کی محافظ ہے۔

لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کنزرویٹو پارٹی گروپ لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں ان گنت قربانیاں دی گئی ہیں تب آزادی ملی تھی پاکستان کی سیفٹی اور سیکورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا اور اتحاد کے vision کو قائم رکھا جائے_ سابق مئیر لوٹن محمد ریاض بٹ نے ایک موشن پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین وحضرات بحثیت کشمیری ہم اس peace in south east Asia کے شرکائسے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرے موشن کی حمایت کریں ہم پاکستان اور ہندستان کے درمیاں اصل مسلہ کشمیر کا منصفانہ حل چاہتے ہیں منصفانہ حل یہ ہے کشمیروں کو ان کا حق دیا جائے جو ان سے 1947/1948 سے بینالاقوامی برادری نے کیا تھا مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر برصغیر میں دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا_تقریب کے میزبان اور ناظم پروگرام پروفیسر ممتاز بٹ نے کہا کے ہمیں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے لیڈروں سے زیادہ وفاداری شو کرنے اور ایک دوسرے پر بلا وجہ تنقید کرنے کے بجائے پاکستان کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھ کر مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

مسلم کانفرنسی لیڈر پروفیسر چوہدری امتیاز نے بھی کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل سے ہی ہی خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔ اکاو¿نٹنٹ اور ممتاز کشمیری شخصیت چوہدری عبدل قیوم نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کا رشتہ چولی دامن کا ہے یہ رشتہ تاقیامت قائم رہے گا۔ چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو خراج پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے استحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور دیگر رہنماوں کو خراج تحسین پیش بھی پیش کیا.

سنئیر کونسلر محمود حسین نے کہا کہ پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کر سکتے ہیں اور کہا کہ آرمی کی قیادت کو ہمیشہ سپورٹ کیا جائے_ تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت ہمارا ایمان ہے_ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی حیثیت اور بلاشبہ نمایاں کردار کو حالیہ واقعات کے تناظر میں عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا تاہم ضرورت اس بات کی ہے پاکستان کے اندر سیاسی انتشار ختم کر کے سیاسی استحکام پیدا کیا جائے ہو_

سابق مئیر لوٹن طاہر محمود ملک نے کہا کہ “امن” کانفرنس_ نام بہت اچھا ہے آج ضرورت ہے امن اور اتحاد قائم کیا جائے . کونسلر انوار ملک نے کہا استحکام پاکستان، جب ادارے مضبوط ہوں گے اور جب انصاف کی فراہمی ہوگی تب ہی ممکن ہو سکے گا.کونسلر ظہور احمد نے اتحاد پر گامزن رہنے کی ضرورت کو اجاگر کیا میزبان مسلم کانفرنسی رہنما شبیر ملک نے کہا کہ وہ تمام شرکائ کو اس کانفرنس میں شرکت پر خیرمقدم کرتے ہیں_ صدر تاجران کوٹلی ملک محمد یعقوب، سابق جنرل سیکٹری کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ اور جے کے ایل ایف پروفیسر ریاض بھٹی، سابق مئیر لوٹن یعقوب حنیف، سابق ڈپٹی مئیر لوٹن سمیرا خورشید، کونسلر عالیہ، سابق مئیر سلاو امجد عباسی، ڈاکٹر یاسین رحمان، راجہ ظفر اللہ، راجہ محمد یعقوب، راجہ ضرار محمود صدیق راٹھور سمیت متعدد رہنماو¿ں نے اظہار خیال کیا اور کانفرنس کے مقاصد کو اجاگر کیا

تقریب میں وٹفورڈ سے حاجی منیر خان ، امجد بوبی اور لائق علی خان، لوٹن سے پروفیسر راجہ محمد عارف خان، راجہ حفیظ خان، عرفان خان، قاضی عطاالکبریا، راجہ رشید خان، کونسلر ادریس لطیف، سابق مئیر کونسلر محمد فاروق، راجہ زاروب، شیراز خان، راجہ اسرار احمد خان اور اسرار راجہ، بھلوال سے راجہ حمید خان، سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں