محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشنگوئی کردی

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ کر اچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائدمیں آج (پیر) بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کی پیشگوئی کی ہے۔جب کہ جھکڑ چلنےاوربارش سےگرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں