سندھ حکومت نے “K4” ٹھیکوں میں سنگین بے قاعدگیوں کے انکشاف پر فیڈر پختہ کرنے کے 27 ارب کا ٹھیکہ رکوادیا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجی خان جمالی کو چیف سیکریٹری سندھ نے شوکاز نوٹس دیدیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق حاجی خان جمالی کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے برخلاف پروجیکٹ ڈائریکٹر بنایا گیا۔
کلری بگھاڑ فیڈر پختہ کرنے کے 27 ارب کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے گئے، پروجیکٹ کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔
سیکریٹری آبپاشی، سیپرا حکام اور سندھ حکومت نے بے قاعدگیوں کا نوٹس لے کر ایکشن لیا۔