جنید جمشید کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ‘آنسو’

جنید جمشید کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ‘آنسو’ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی۔ ‘آنسو’ مشہور بینڈ ‘جنون’ کے گٹارسٹ سلمان احمد نے بنائی ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس فلم میں انھوں نے وہ کام مکمل کیا ہے جو جنید جمشید کی اچانک موت کی وجہ سے ادھورا رہ گیا تھا۔َ


سلمان احمد نے بتایا کہ جنید جمشید اور ان کے پورے بینڈ کو پاکستان میں خوب شہرت ملی اور انہوں نے ملک کے ہر کونے میں جا کر پرفارم کیا، ‘ہم جدھر جاتے تھے لوگ پہچان جاتے تھے اور ہم سب کو یہ ایک خواب لگتا تھا۔

ڈاکیومنٹری فلم ‘آنسو’ مشہور صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی نظم ‘کدی آ مل یا پیاریا’ پر ترتیب دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں