Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

دوسری اقوام اسرائیل پر حملے کا سوچے بھی نہیں، امریکی صدر کا متکبرانہ رویہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں امداد بحالی کیلئے اسرائیل سے معاہدے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا خود بھی غزہ کیلئے 10 کروڑ امریکی ڈالر امداد دے گا۔

تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کےبعد پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیلئے حمایت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حماس حملوں نے اسرائیلیوں کو گہرے زخم پہنچائے ہیں، حماس کے حملوں کی کوئی معافی نہیں، دوسری اقوام اور دشمن عناصر کو اسرائیل پر حملے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے زمینی صورتحال، سیکیورٹی ضروریات، لاپتہ امریکیوں سے متعلق بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر دلی دکھ ہوا، جانی اور مالی نقصانات انتہائی افسوسناک ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ فلسطینیوں کی بڑی اکثریت حماس نہیں ہے، فلسطینی لوگ بھی بہت نقصان اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مصر سے غزہ انسانی امداد فراہمی کا معاہدہ ہے، غزہ اور مغربی کنارے کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی نئی امریکی انسانی امداد دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں