Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

فلمسٹار جاوید شیخ و دیگر کیخلاف درج مقدمہ خارج

راولپنڈی: شہری کو پچاس لاکھ روپے سے محروم کرنے کے الزام میں فلمسٹار جاوید شیخ و دیگر کیخلاف درج مقدمہ خارج کر دیا گیا، ایس ایچ او روات چودھری ذوالفقار نے بتایا کہ دفعہ 420 کا مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا تھا عدالت نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا حکم دیا تھا۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لین دین کا معاملہ کراچی میں ہوا ہے اور یہ ہماری حدود بھی نہیں بنتی اسلئے فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اب مقدمہ کی اخراج رپورٹ بنا دی ہے فلمسٹار جاوید شیخ سلیبرٹی ہے اگر کوئی کمپنی انکے ذریعے تشہیر کر کے فراڈ کرتی ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں جاوید شیخ نے بھی فراڈ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں