پاک فوج نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، 1 فوجی جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بٹوار میں 3 دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ کی، سپین وام میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے دوران رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 31 سالہ نائیک عبدالروف شہید ہوگئے۔