Pakistan completely a police state

سائفر کیس کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے ہے-عمران خان- ڈیل سے صاف انکار

تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم رہنما عمران خان کا کہنا ہےکہ سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانےکیلئے ہے۔

سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ہوئی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی تک سماعت روک دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں