بانی تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ن لیگ کے رہنما میاں نصیر نے اعتراض کیا تھا کہ عمران خان نااہل، تجویز و تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں۔
این اے 89 میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔