حاجی چوہدری علی رحمت تھوتھالوی کے پوتے کی حافظ قرآن بننے پرتقریب

لوٹن:نمائندہ خصوصی

لوٹن کی ممتاز سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی چوہدری علی رحمت تھوتھالوی کے پوتے حافظ سیف علی کے حافظ قرآن بننے پر ایک پروقار تقریب کا لوٹن کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں اہتمام کیا گیا ۔تقریب کاآغاز تلاوت سے کیاگیا۔

خطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد نے تقریب سے خصوصی خطاب میں کہا کہ سیف علی کے قرآن پاک حفظ کرنے میں جہاں اساتذہ کرام کی خصوصی شفقت کا حصہ ہے وہاں والدین اور دادا کی خصوصی توجہ سے یہ مقام حاصل ہواہے۔

کمیونٹی نے تقریب کے میزبان دادا حاجی چوہدری رحمت علی تھوتھالوی اور ان کے صاحبزادوں چوہدری سرفراز تھوتھالوی، چوہدری گلفراز تھوتھالوی اور دیگر خاندان کو مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر حافظ سیف علی، ان کے اساتذہ، اور لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد،مسجد انتظامیہ کے سینئر رہنما حاجی چوہدری محمد قربان، دادا حاجی چوہدری رحمت علی تھوتھالوی، دادا کے بھائی چوہدری علی اصغر اور حافظ عثمان، اور علامہ سید شاہد اور دیگر معزز شرکا کو ہار پہنائے گئے۔

تقریب کے شرکا میں اکیڈمک چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، جمیل احمد، خلیل احمد، کونسلر امجد علی کونسلر ادریس لطیف، کونسلر انوار ملک، سابق کونسلر عباس چوہدری، تیمور چوہدری ، سرفراز چوہدری، گلفراز چوہدری، چوہدری خالد سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر نعت شریف بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں