فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے دھرنے سے متعلق پولیس ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔
فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اختر شاہ کی قیادت میں تحقیقاتی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد سےملاقات کی۔
کمیشن نے پولیس آپریشن، نفری اور لاجسٹکس کےحوالے سے بریفنگ لی، تحقیقاتی کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے متعلق پولیس ریکارڈ حاصل کیا اور سیف سٹی ریکارڈ کی تمام فوٹیجز بھی حاصل کرلیں۔
تحقیقاتی کمیشن نے دھرنے کے دوران دوسرے صوبوں سے آنے والی نفری کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ اس دورکے آئی جی، چیف کمشنر، ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔