الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے-
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات ریکارڈ کرکے 3 دن میں پیش کرے گی۔