اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال

الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے کے ذریعے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کی ہدایت میں کہا گیا کہ ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے رابطہ کیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا کہ پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لیے تجاویز لی جائیں۔

مراسلے میں یہ کہا گیا کہ اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں