ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں حملے کا نشانہ بننے والی موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی پر تعینات تھی، جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہلکار سوار تھے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا-