دیپیکا پڈوکون کمائی میں شاہ رخ خان کے قریب پہنچ گئیں

ممبئی:بھارتی اداکار دیپیکا پڈوکون کمائی میں شاہ رخ خان کے قریب پہنچ گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کالکی 2898 ای ڈی بھارتی باکس آفس پر تہلکہ مچا رہی ہے جس کے حوالے سے خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فلم مزید کچھ دن اور کمائی کرے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فلم عالمی سطح پر 1000 کروڑ کلب میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مارکیٹ میں یہ فلم 500 کروڑ کی نیٹ کلیکشن کو عبور کر چکی ہے۔

اداکارہ کورونا کی وبا کے بعد فلموں سے بڑی کمائی میںکامیاب رہی ہیں جبکہبھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم سے دیپیکا کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ وہ کمائی میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑنے میں بس 41 کروڑ کی دوری پر ہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کورونا کے بعد فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے شاہ رخ خان کی ڈومیسٹک کلیکشن 1415.64 کروڑ رہی جس نے شاہ رخ خان کو کورونا کے بعد سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے بھارتی اداکار میں شامل کیا۔

اسی کے ساتھ ہی دیپیکا کی موجودہ ڈومیسٹک کلیکشن 1374.65 کروڑ ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دیپیکا کچھ ہی دنوں میں اپنی فلم کلکی کی کمائی سے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں