بلوچستان میں جیوانی کے مکینوں نے دریائے دشت سے مگرمچھ پکڑلیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر محمد معظم خان کا کہنا ہےکہ جیوانی کے مقامی افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب سے مگرمچھ پکڑا، مارش مگرمچھ پالوسٹرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
محمد معظم خان کے مطابق مگرمچھ کی حفاظت کے پیش نظر ٹیم روانہ کرچکے، محکمہ جنگلی حیات بلوچستان کے حکام سے بھی رابطے میں ہیں، مگرمچھ کو مناسب جگہ پر آزاد کیا جائے گا۔