گزشتہ ماہ کراچی میں مختلف جرائم کی 7 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
سی پی ایل سی نے کراچی میں گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی۔
سی پی ایل سی کے مطابق یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کراچی میں جرائم کی 7 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اکتوبر میں 817 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں، جبکہ 4396 موٹر سائیکلیں شہر کے مختلف مقامات سے چوری ہوئیں۔
سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 25 گاڑیاں چھینی اور 182 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
سی پی ایل سی کے اس دوران مطابق موبائل فون چھیننے کی 2446 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔