کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 55 سالہ شخص انتقال کر گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
متاثرہ شہری کو جناح اسپتال کے کانگو وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔
یاد رہے اس سےقبل 8 نومبر کو کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کراچی میں انتقال کرگیا تھا۔