جنت نامی امریکی قصبہ جہنم بن گیا۔پیشنگوئی سچ؟

پچھلے 10 روز سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں قیامت خیز آگ لگی ہوئی ہے۔آگ اس قدر شدید ہے کہ لاکھوں ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جبکہ شہرپیراڈائز سمیت کیلی فورنیا کے تین قصبے جل چکے ہیں، اب تک 90 افرادہلاک اور سینکروں زخمی ہوچکے ہیں،ہزاروں گاڑیاں اور گھر جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔
شہر پیراڈائز میں ہر طرف تباہی راکھ اور دھواں ہے ، شہر آسمانی آفت کا منظر پیش کررہا ہے۔صحافیوں کا کہنا ہے کہ شہر کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے آسمان سے آگ برسی ہو۔۔جنت نامی شہر واقعی جہنم کا منظر پیش کررہا ہے۔۔
امریکی حکام کے مطابق آگ پردو ہفتے سے پہلے قابو پانا ناممکن ہے۔ حکام آگ پرقابو پانے کیلئے سرتوڑکوشیں کررہے ہیں اور دیگرریاستوں سے بھی مدد پہنچ رہی ہے۔
عینی شاہدین آگ کو ہولناک ترین آفت قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ ماضی کے مشہورنجومی نوسٹراڈیمس نے بھی دنیا کے شمالی خطے کے ملک(امریکا)میں بڑی قدرتی آفتوں کی پیشگوئی کی تھی،جن میں خوفناک آگ لگنا، طوفان آنا اورزلزلے شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ دس سالوں سے ہرسال سمندری طوفان اور آگ لگنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں