ساگو دانہ کے جادوئی فائدے

سفید رنگ کے گول اور چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ساگو دانہ کو بعض علاقوں میں سابو دانہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے،یہ ساگو پام نامی درخت سے حاصل ہوتا ہے۔یہ درخت ملائشیا ، انڈونیشیا سمیت دیگرجنوب مشرقی ایشیائی ملکوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ بہت صحت بخش غذا ہے۔ہر عمر کے فرد کو اس کی خوراک دی جاسکتی ہے۔۔چاہیں تو اسے بوائل کرکے کھالیں،چاہیں تو اس کی کھیر بنالیں۔اس کا فالودے والا شربت بھی بنتا ہے۔کیلشیئم، آئرن،پوٹاشیئم اور فائبر سے بھر پور ساگودانہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے استعما ل سے تھکن نہیں ہوتی۔ساگودانہ  بچوں کھلانے سے ان کا قد بڑھتا ہے۔

ساگو دانہ  پوٹاشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب خون کی گردش متوازن رکھتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، ساگو دانہ کے باقاعدگی کے استعمال سے بلڈ پریشر کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ورزش یا دیگر سخت جسمانی سرگرمیوں والے افراد ساگو دانہ خوب کھائیں اور اپنے مسلز مضبوط بنائیں۔وزن بڑھانے کے خواہشمند افراد ساگودانہ دودھ کے ساتھ کھایا کریں۔

ساگودانہ معدے اور آنتوں کی تکالیف کیلئے بے حد مفید ہے۔معدے کے السر ، زخموں ، حتی کے کینسر میں بھی یہ بہت اچھا اثر دکھاتا ہے۔ایسےمریض اس کا خوب استعمال کریں۔اس سے قبض، بدہضمی اور گیس وغیرہ بھی کم ہوتی ہے۔جبکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی بہتر بنا تا ہے،ساگودانہ جسم کی فالتو چربی بھی ختم کرتا ہے۔ساگو دانہ اپنے مخصوص اجزا کی بنا پر  مردحضرات کیلئے بھی اسپیشل ہےاورتولیدی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ساگو دانے کی کھیر کا ایک بڑا پیالہ روزانہ تمام مریض بلا جھجک استعمال کرسکتے ہیں۔معدے،آنتوں کے زخموں ، السر ، تیزابیت اور معدے کے ورم کے مریض روزانہ دو یا تین ٹائم بھی کھیر کا پیالہ کھا سکتے ہیں،لیکن ٹھنڈا کرکے کھایا جائے تو زیادہ فائدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ساگو دانہ کے جادوئی فائدے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں