حیدرآباد: کیچ بال، روپ اسکیپنگ، اسکیٹنگ کورسز اختتام پذیر

کوچنگ کورس کیچ بال، روپ اسکیپنگ اور اسکیٹنگ کورسز جوکہ گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد، حیدرآباد میں منعقد ہونے اور کوچز، اسپوڑس ٹیچر کو رول اور ریگولیشن کی آگاہی فراہم کی گئی اور تیسرے حیدراباد اسٹوڈنٹ گیمز کی تیاری کے سلسلے میں کورسز کا انعقاد کیا گیا جوکہ حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر عبدالحمید چنڑ، ڈائریکٹر کالج حیدرآباد اور مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر سیما پروین، گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد حیدرآباد تھے۔ 50 سے زائد سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سپورٹس ٹیچرز، کوچز اور کھلاڑی شریک ہوئے.

شارق صدیقی سیکرٹری پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن نے روپ اسکیپنگ پر لیکچر دیا، اجلال حیدر ڈی جی سکیٹنگ PSOA اور کیچ بال لیکچر، مقبول آرائیں صدر پاکستان کیچ بال فیڈریشن نے دیا۔

اس موقع پر ارشاد مخدوم صدر حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن، عائشہ رزاق سیکریٹری حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن، قرت العین صدر حیدرآباد نیٹ بال، سینئر سپورٹس ڈائریکٹرز ریحنا بھٹی، عطیہ مظفر، جمیلہ باری، سپورٹس کوچز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں