خشخش کے بیش بہا فائدے(poppy seeds)

(poppy seeds)خشخش یا خشخاش
یہ ہمارے کچن کے مصالحوں کا لازمی جز ہے۔لیکن خشخش مصالحہ نہیں بلکہ یہ تیل سے بھرپور ایک ایسا میٹھا بیج ہے جو کھانوں کی لذت دوبالا کرتا ہے۔انتہائی باریک دانے دارخشخش میں، میووں کےوہ تمام گن پائے جاتے ہیں جو اس ننھے بیج کونہایت طاقتور اور صحت بخش نعمت بناتے ہیں۔۔
خشخش کے بارے میں سب سے اہم اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے ممنوعہ ترین نشے ہیروئن،چرس ، افیم اور بہترین میوہ یعنی خشخش،ایک ہی پودے سے حاصل ہوتے ہیں۔اور اس پودے کا نام ہے پوست۔ خشخش کے دانے سفید ،براؤن اور کالے رنگ کے بھی ہوسکتے ہیں۔
پوست کا پھل جسے انگریزی میں پوپی بھی کہا جاتا ہے،جب اسے سکھا کر اس کے بیج حاصل کئے جاتے ہیں۔۔یہی بیج وہ میوہ ہوتے ہیں جنہیں خشخش کہا جاتا ہے۔۔
خشخش میں طاقت اور توانائی کے حوالے سے اس قدر لاجواب اجزا پائے جاتے ہیں کہ ماہرین اسے ایک انتہائی صحت بخش میوہ قراردیتے ہیں۔
( chemia polyphenol)
ماہرین کا کہنا ہے کہ خشخاش میں ایک جُز کیمیا پولی فینل
بھی پایا جاتا ہے جو بے شمار اینٹی آکسیڈنٹ کا مجموعہ ہوتا ہے ۔ یہ بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے،قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور چہرے کی جوانی قائم رکھتا ہے۔
خشخش میں پایا جانے والا منرل میگنیز ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید ہے ۔خشخش کا استعمال خُون جمنے سے بھی روکتا ہے اور جسم میں خون کی کارکردگی بہتر بناتا ہے
اور اب ہم آتے ہیں ان بیش قیمت اجزا کے بارے میں، جو خشخش میں مفت میں مل جاتے ہیں۔ یعنی اومیگا 9اور 6 اور اومیگا 3۔یہ فیٹی ایسڈ کہلاتے ہہیں۔۔
اومیگا 9 دل اور خصوصا دماغ کیلئے نہایت مفید ہے۔یہ نفسیاتی مسائل دور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور موڈ کو خوشگوار بناتا ہے۔۔یہ جسم میں کینسر کو بننے سے بھی روکتا ہے۔۔دیگر فیٹی ایسڈ بھی کم وبیش ان ہی خصوصیات کے حامل ہیں۔یہ نگاہ کی کمزوری اور کولیسٹرول کو اعتدال پر رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔۔وزن بھی گھٹاتے ہیں۔
خشخش شوگر اور جوڑوں کے مرض میں بھی نہایت مفید ہے۔۔
خشخش ایک نہایت منفرد پین کلربھی ہے۔یہ درد کا احساس کم کرتی ہے۔اس سےنیند بھی پرسکون آتی ہے۔۔
خشخش میں ایسے کیمیائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو بچوں کی پیدائش میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں،اورحمل ٹھہرنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔۔
خشخش کو مردوں کی تولیدی صحت کےحوالے سے بھی نہایت مفید مانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں