چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے عمران خان کے خلاف ساز ش کی، وہ باہر ہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ جیل ٹرائل مذاق ہے، جہاں کسی کو کوئی رسائی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان رہا نہیں ہوتے تو ہم بہنوں کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سب کا ٹرائل کیا جائے کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کی مجبوریاں ہیں، اصل جماعت تو اب سامنے آئی ہے۔