معروف بلوچی شاعراکرم صاحب خان انتقال کرگئے

بلوچی زبان کے معروف شاعر اور ادیب واجہ اکرم صاحب خان پسنی میں انتقال کرگئے۔ اکرم صاحب خان کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔

اکرم صاحب خان نے آج سے 28سال قبل صحافت کا آغاز مقامی اخبار روزنامہ انتخاب سے کیا .. وہ بلوچی زبان کے چینل وش نیوز سے بھی منسلک رہے۔

اکرم صاحب خان نے دو کتابیں‌ یل و آلاڑ اور پدگوانک بھی تصنیف کیں۔ وہ ناکو تیاب دپی کے قلمی نام سے بھی لکھتے رہے .

اکرم صاحب خان صحافت اور ادب کے ساتھ ایک اچھے آرٹسٹ اور کمپیئر بھی تھے۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں