Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

اے آئی ٹیسٹ سے کینسر کے12 اقسام کی تشخیص ہوگی

لندن:سائنسدانوں نے اے آئی کی مددسے خون کا ایک ایسے ٹیسٹ کو تیار کیا ہے جو کینسر کی 12 اقسام کی تشخیص کر سکتا ہے۔برطانیہ کی ساوتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے اس ٹیسٹ کو تیار کیا گیا ہے اور ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق اب خون کی چند بوندوں سے علم ہو جائے گا کہ آپ پھیپھڑوں، چھاتی یا مثانے کے کینسر کے شکار تو نہیں۔عام ٹیسٹ سے کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص کرنے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں جس دوران متعدد ٹیسٹ اور اسکینز کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کینسر کی متعدد اقسام کی تشخیص کرنے والے اس ٹیسٹ کو miONCO کا نام دیا گیا جو مائیکرو آر این اے کی جانچ پڑتال کرکے کینسر کی شناخت کرتا ہے۔اس ٹیسٹ کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے رسولی کی نشوونما کا تخمینہ لگاتی ہے جبکہ کینسر اور اس کے مقام کی پیشگوئی بھی کرتی ہے۔ابتدائی ٹرائلز سے عندیہ ملا ہے کہ یہ ٹیسٹ کینسر کی تشخیص ہر اسٹیج پر کرسکتا ہے، یہاں تک کہ علامات ظاہر ہونے سے قبل بھی تشخیص کرسکتا ہلے۔ماہرین کو توقع ہے کہ یہ ٹیسٹ 4 سال میں عام دستیاب ہوگا اور اسے کرانے کی فیس 150 ڈالرز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ سے کروڑوں جانیں بچانے میں مدد ملے گی جبکہ غیر ضروری ٹیسٹنگ کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں