لاہور: پنجاب کے کچے کے علاقے میں 2023 میں ڈاکووں کے خلاف ہونے والے آپریشن کی رپورٹ میں پولیس کی جانب سے ڈاکوووں کی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن کی پولیس رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے رپورٹ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں تیار کی گئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق کوٹ سبزل اوربھونگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں نے ڈاکوو¿ں کی سہولت کاری کی اور پنجاب پولیس کے کچھ اہلکار کچے کے ڈاکووں کے مستقل سہولت کار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بےگناہ افرادکو جعلی مقابلوں میں پکڑا گیا اور رشوت لی گئی جبکہ ایس ایچ اوکوٹ سبزل اور ایس ایچ اوبھونگ نےکروڑوں روپے کی زرعی زمین کسانوں سے زبردستی ہتھیائی۔
رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچے میں تعینات ایس ایچ اوز مقامی کاشتکاروں سے سکیورٹی کے نام پر بھتہ لیتے ہیں اور اگر کوئی زمیندار ا±ن ایس ایچ اوز سے تعاون نہیں کرتا تو ڈاکووں کی طرف سے اسے دھمکیاں دی جاتیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سی آئی اے انچارج محمد سلیم بھی ڈاکوو¿ں کے دست راست پائے گئے۔