رپورٹ:محمد معاذ—بونیر
نیولا (Cannula) مختلف رنگوں میں آتی ہے اور ہر رنگ کا مخصوص استعمال ہوتا ہے
پیلا رنگ
بچوں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، کیونکہ یہ باریک اور چھوٹی رگوں میں لگایا جاتا ہے
نیلا رنگ
بزرگ افراد یا جن کی رگیں کمزور ہوں ان کے لیے استعمال ہوتا ہے، اور اس کے ذریعے محلول آہستہ آہستہ دیا جاتا ہے۔
گلابی رنگ
سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والا رنگ ہے، عام مریضوں کے لیے مناسب ہوتا ہے، اور غیر ہنگامی خون کی منتقلی میں ترجیح دی جاتی ہے۔
سبز رنگ
آپریشن کے دوران استعمال ہوتا ہے، کیونکہ اس سے ادویات اور خون تیزی سے دیا جا سکتا ہے۔
سرمئی (راکھ جیسا) رنگ
ان مریضوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جنہیں فوری طور پر خون کی ضرورت ہو، جیسے زخمی یا حادثاتی مریض۔
سرخ رنگ
مرکزی وریدی کیتھیٹر (Central Venous Catheter) کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔اسے موٹی اور گہری رگوں میں لگایا جاتا ہے، اور اکثر ہتھیلی کی پچھلی طرف لگایا جاتا ہے
جتنا رنگ گہرا ہوگا اتنا ہی کینیولا کا قطر زیادہ ہوگا اور اسی حساب سے محلول یا خون تیزی سے دیا جا سکتا ہے۔