پی ٹی وی کرپشن کیس میں ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹرشاہد مسعود کوہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی وی کے وکیل نذیر جواد نے اپنے دلائل میں کہا کہ شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کیساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیااورمعاہدے کے وقت جعلی کمپنی کو 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔ جعلی کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اوردیگوں کا کام کرتی تھی۔
جمعرات 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج سینٹرل نے شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جہاں سے شاہد مسعود ایف آئی اے کو چکما دے کر نکل گئے تھے۔ جس کے بعد وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے 27 اکتوبرکوعدالت میں پیش ہو گئے تھے۔تاہم اس بارانہیں حراست میں لے لیا گیا۔
