کہتے ہیں ایک بار کوئی موٹا ہوجائے تو دوبارہ دبلا ہونا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔اکثر دیکھا جاتا ہے کہ مٹاپے سے پریشان لوگ وزن گھٹانے کیلئے کھانا پینا چھوڑ کر خود کو امتحان میں ڈال رہے ہوتے ہیں ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
لیکن ایسے میں کوئی موٹا انسان اگر آپ کو چکنائی سے بھرپور غزائیں کھاتا نظر آئے تو اس کا ہاتھ ہرگز نہ روکیں، کیونکہ ہوسکتا ہے وہ پیٹ کی آگ نہ بجھا رہا ہو بلکہ وزن کم کرنے کی ڈائٹنگ کررہا ہو۔ ہے نا حیرت کی بات؟
جی ہاں ۔۔ بات ہورہی ہے ڈائٹنگ کے نئے اور انتہائی موثر طریقے کی ۔ جسے کیٹو ڈائٹنگ کہا جاتا ہے ۔ کیٹو ان دنوں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے ستاروں میں بہت مقبول ہورہی ہے۔اور کئی ستارے من پسند اور چکنائی سے بھرپور کھانے کھا کر وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کیٹو ڈائٹنگ میں دراصل کاربوہائیڈریٹس یعنی اناج کی مقدار گھٹا دی جاتی ہے، اور چکنائی اور گوشت کو خوراک میں شامل کردیا جاتا ہے، یوں حیرت انگیز طور پر وزن کم کرنے کے خواہشمند گھی ، مکھن اور پنیر کھل کر کھاتے نظر آتے ہیں۔اس خوش خوراکی کےعمل کو میکروز کا نام دیا گیا ہے، اس عمل میں خوراک میں چکنائی، گوشت اور اناج کی مقدارطے کردی جاتی ہے
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت سے فنکار اس کیٹو ڈائنٹگ سے اپنا وزن کم کررہے ہیں۔ نعمان مسعود کی مثال ہی لے لیجئے،کتنے مختلف نظر آرہے ہیں آج کل وہ، اس فارمولے پر عمل کرکے نعمان اپنا وزن پندرہ سے بیس کلو کم کرچکے ہیں۔
عالیہ امام نے بھی اس ڈائٹنگ سے جادو کردکھایا، چار ماہ میں بیس کلو وزن دور بھگایا۔
تحریم زبیری بھی اس خاص نسخے کی بدولت آج کم اپنی عمر سے دس سال کم نظر آنے لگی ہیں۔۔
مشہور اداکار شبیر جان بھی اس طریقہ علاج کو مستقل بنیادوں پر اپنا چکے ہیں
کئی مشہور ڈائیٹیشینز بھی اب اپنے کلائنٹس کو کیٹو ڈائٹنگ کی طرف راغب کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کیٹو کا یہ زبردست ڈائٹ ٹرینڈ کہاں تک جاتا ہے ، اور کتنے ستاروں کو واپس اپنے اصل شیپ میں لاتا ہے۔۔
(تحریر: منیزہ فراز)