لاہور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق متعدد مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی ضمانتوں کی درخوستوں کو مسترد کردیا۔عدالتی فیصلے پرپی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدیدمایوسی کااظہارکیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی سے متعلق رکھنے والے وکلا نے کورٹ میں احتجاج کیا۔قبل ازیں کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا تھا جب کہ اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی عدالت پہنچ گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت متعدد مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی، ان مقدمات میں جناح ہاوس حملہ کیس، شادماں حملہ، عسکری ٹاور کیس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عمران خان کے خلاف زمان پارک جلاو گھیراو، جناح ہاوس کے باہر سرکاری گاڑی جلاو گھیراو، مغلپورہ جلاو گھیراو، راحت بیکری اور شیر پاو پل کیس شامل ہیں۔عدالتی فیصلے پرپی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدیدمایوسی کااظہارکیا ہے۔