Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

’’بُنیانُٗ مَّرصُوص’’ اور عزم جواں

تحریر: ڈاکٹر خولہ علوی۔

انڈیا اور پاکستان کے مابین رزم حق و باطل میں 10 مئی 2025ء کو پاکستان نے انڈیا کے خلاف آپریشن “بنیان مرصوص” کیا۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کے بعد سورۃ الصف کی تلاوت اور دعا کی اور صبحِ صادق کی نورانی گھڑی میں آپریشن کا نام “بنیان مرصوص” رکھ کر آغاز کرنے کا حکم دے دیا۔

قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ
إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلَّذِينَ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ. {سورۃ الصف: 4}
بے شک اللہ ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں گویا وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”

یہ ایک ایسے معرکے کا پیش خیمہ تھا جس کا ہر لمحہ حب الہی سے معمور اور سنتِ رسول ﷺ سے منور تھا۔ پاک فوج نے جوابی کاروائی کے لیے وقت بھی وہی منتخب کیا جس وقت کائنات کے عظیم ترین سپہ سالار رسول اکرم ﷺ دشمنوں پر حملہ آور ہوا کرتے تھے۔

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا(3) فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا(4)
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا(5) {سورۃ العادیات}
“پھر صبح ہوتے ہی یلغار کرتے ہیں،
پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں
پھر دشمن کے بیچ لشکر میں گھس جاتے ہیں۔”

حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يُغِيرُ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ.
“رسول اللہ ﷺ دشمن پر طلوعِ فجر کے وقت حملہ آور ہوا کرتے تھے۔” (صحيح مسلم: 382)

پاکستان نے چار طرح کے حملے ایک ساتھ کیے۔
1.میزائل پھینکے،
2.ساتھ ہی سائبر حملہ کیا،
3.میزائلوں کے لینڈ کرتے ہی پاکستانی جہاز پہنچے،
4.جہازوں کے پیچھے ڈرونز بھی آ پہنچے،

پھر انڈیا کا آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم پاکستانی میزائلوں کو روکنے میں کلی طور پر ناکام رہا۔
دشمن کے مطلوبہ اہداف پر تباہی چھا گئی،
باطل کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہو گیا،
دشمن کی صدائے باز گشت بھی سنائی نہ دی،
اور بھارت جواب دینے کے قابل بھی نہ رہا۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ۔

جس آپریشن کا نام قرآن مجید سے لیا گیا ہو،
وقت کا تعیین حدیث مبارکہ سے کیا گیا ہو،
ابتدا بسم اللہ سے کی گئی ہو،
سپہ سالار حافظ قرآن ہو،
قرآن مجید کی تلاوت اور دعا کے بعد صبح دم آپریشن کا آغاز کیا گیا ہو،
اس کا مقابلہ بھلا گائے کو مقدس سمجھنے اور اس کا پیشاب پینے والے نجس اور مشرک لوگ کیسے کر سکتے ہیں؟

اس آپریشن میں پاک فضائیہ کے چالیس جنگی جہاز ان ہدایات کے ساتھ بھیجے گئے تھے کہ ہر صورت ٹارگٹ کو ہٹ کر کے مقصد پورا کرنا ہے، خواہ زندگی کا نذرانہ ہی کیوں نہ پیش کرنا پڑے۔
یہ ایسی فدائیت تھی جس میں جان کی بھی پرواہ نہ تھی، اور ایک ایسا خود کش مشن یا جنون تھا جو خود سپردگی کی آخری حدوں کو چھوتا تھا۔

کئی پائلٹس نے دلیرانہ مشن پر جانے سے قبل اہل خانہ سے خصوصی طور پر بات چیت کی اور بتایا کہ ہدف کو نشانہ بنانے تک وہ ہندوستانی فضاؤں میں موجود رہیں گے۔

؎ یہ بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں

اور تقریباً سبھی جانبازوں نے کامیابی سے اپنے اہداف ٹارگٹ کیے، بفضل تعالیٰ فتح و نصرت نے شاہینوں کے قدم چومے، وہ موت کے منہ سے زندہ سلامت اور بخیر و عافیت واپس وطن ائیر بیس پر پہنچ گئے۔ وہ کٹھن مہم سر ہو چکی تھی جس کی دھمک فلک نے بھی سنی تھی۔
فضائیں تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

؎ عزم جواں ہو جب یقیں کی ڈھال کے ساتھ
بڑھ کر خطروں میں لے سلامتی کا پیام

تمام عالم کی نگاہیں اس جنگ کی جانب مبذول ہیں، گویا ہر پل ایک نئی داستان رقم ہونے کی منتظر ہے۔
پاکستان کی فتح اصل میں عالم اسلام کی فتح ہے،
اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو فتح و نصرت عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں