انتخابی نشان چھیننے سے حوصلے پست نہیں ہوں گے، زرتاج گل

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہےکہ انتخابی نشان چھیننے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد اور بربریت کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت بلے کا نشان چھینا گیا، مجھے بینچ کا نشان دیا گیا، پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہی کافی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان چھیننا ان کا آخری حربہ تھا، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، دہشتگردی سے غداری تک پرچے ہم پر کاٹے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں