زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیےکہ ہماری روایت نہیں کہ کسی خاتون کو گرفتار کریں، ایک خاتون کیلئے اتنی زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اگر آپ مسئلے کا حل نہیں نکال سکتے تو پھر ہم دونوں کو مستعفی ہونا چاہیے، خاتون نے پولیس پر حملہ نہیں کیا جو اتنی نفری تعینات کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں