Important meeting

صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے گھر آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف زرداری کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں جمعیت علما اسلام کے سینیئر رہنما عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں