تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہےکہ سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سیکورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ سماعت کا اوپن ٹرائل کیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستان کا سارا میڈیا موجود تھا مگر کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔
زین قریشی نے کہا کہ اوپن ٹرائل کا تقاضہ پورا نہیں کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ آئندہ سماعت کے دوران میڈیا اور عام لوگ موجود ہوں گے۔