ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس: تحریری جواب جمع

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

تحریری جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔

پیپلز پارٹی کے تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالے دیے گئے ہیں اور سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی بھی جمع کروا دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے تحریری جواب میں انٹرویو کا انگریزی اور اردو ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں