یوم پاکستان مشاعرہ

سیاسی گھٹن کے ماحول میں مشاعرے خوش آئند ہیں،ڈاکٹرارم مظفر
مشاعرے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت کو نکھارتے ہیں،یوم پاکستان مشاعرے سے خطاب

پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی اورادب دوست کراچی کے تعاون سے یوم پاکستان کے موقع پر یوم پاکستان مشاعرے کا انتعقاد کیا گیا۔

مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر فیاض وید اور مہمان خصوصی ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر تھیں۔ یوم پاکستان مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے انچارج پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی ڈاکٹر ارم مظفر نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے اس سیاسی گہماگہمی میں مشاعرے کا انعقاد خوش آئند ہے ہم قرار داد لاہور کو یاد کرتے ہوئے نوجوانوں کو سیاسی گھٹن کے ماحول سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاعرے ہوں یا تنقید نگاری یا پھر کانفرنسز یہ سب نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ گھٹن کے ماحول میں مشاعرے میں کراچی شہر میں مشاعرے خوش آئند ہیں۔

مشاعرے میں کراچی شہر کے نوجوان شاعروں جن میں فرخ اظہار،ہدایت سائر، گل افشاں، عمران شمشاد نرمی، کامران مغل، عباس ممتاز، شاہ فہد، امریکا سے آئی ہوئی شاعرہ حمیرا گل تشنہ اور سدرہ جذبات نے اپنا کلام پڑھا جسے طلباء و طالبات نے بہت پسند کیا اور دل کھول کر داد دی۔

پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید نے صدارتی خطبے میں پاکستان اسٹڈی سینٹر کی انچارچ اور منتظمین مشاعرہ کو مبارکباد دی۔ کہا اس طرح کے پروگرام طلباء کی تعلیم وتربیت کے لیے ضروری ہیں اور کراچی یونیورسٹی مشاعروں کی روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے کہا پاکستان اسٹڈی سینٹر جیسے اداروں میں نوجوان نسل پیدا نہیں ہوں گے تو ایک خلا پیدا ہوجائے گا۔ دیگر اداروں کو بھی پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر منظمین مشاعرہ کو مبارکباد دی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر شاہ فہد نے بخوبی انجام دیئے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں