لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پرکوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو معدے اور پیٹ میں درد کی شدیدشکایت ہے ، انہیں 24گھنٹے انڈر آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔
سروسز اسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ یاسمین راشد گزشتہ روز سے جیل میں قے کر رہی تھیں، انہیں معدے اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔ ان کا اسکین ہوچکا ہے ، مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل حکام نے مسلسل قے کی وجہ سے یاسمین راشد کو تشوشناک قیدی قرار دیا ہے۔
جیل حکام کےمطابق یاسمین راشد کا بلڈ پریشر زیادہ تھا، متلی اورقے کے باعث انہوں نے صبح سے کچھ نہیں کھایا ، ان کے جسم میں پانی کی کمی بھی ہو گئی ہے۔