ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ مقابلوں کا باضابطہ شیڈول

بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ مقابلوں کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا۔

5 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل 10 ٹیمیں دو 50 اوورز کے میچ کھیلیں گی۔

یہ میچز جمعہ 29 ستمبر اور منگل 3 اکتوبر کے درمیان گوہاٹی، حیدرآباد اور ترواننت پورم میں ہوں گے۔

وارم اپ میچز کے پہلے دن بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا سے گوہاٹی میں ہوگا، جنوبی افریقہ افغانستان سے تھرواننت پورم میں اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ حیدرآباد میں پاکستان سے ہوگا۔

میزبان ہندوستان اگلے دن گوہاٹی میں موجودہ چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف مقابلہ کرے گا، پانچ بار کی فاتح آسٹریلیا اسی دن ترواننت پورم میں نیدرلینڈ کے خلاف ان ایکشن ہوگی۔

تمام گیمز دوپہر 2:00 بجے شروع ہوں گے اور ٹیموں کو میچوں کے دوران اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کے تمام اراکین کو میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں