defeated

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 38 رنز سے شکست

دھرم شالا: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر شائقین کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ایک اور اپ سیٹ سامنے آ گیا، جس میں جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں نیدرلینڈز کے 246 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 207 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ قبل ازیں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپ سیٹ کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔

نیدرلینڈز کے سامنے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ڈیوڈ ملر کے سوا کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔ اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک 20 رنز اور ٹیمبا بووما 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جونبی افریقا کی تیسری وکٹ 42 کے مجموعی اسکور پر گری۔ ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 44 کے مجموعی اسکور پر راسی وین ڈیر ڈوسن بھی 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

ہینرک کلاسن 28 رنز، مارکو جانسن،9 رنز اور ڈیوڈ ملر 43 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ جیرالڈ کوٹزی 22 رنز اور کاگیسو رباڈا 9 رنز ہی بناسکے۔ کیشو مہاراج نے 40 رنز بنائے جبکہ لونگی نگیڈی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں