شاہد مسعود کو جیل ہوگی ؟

اینکر شاہد مسعود اپنی عجیب و غریب پیشنگوئیوں کی وجہ سے بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں. زینب قتل کیس میں شاہد مسعود نے اس معاملے کو عالمی سازش قرار دیا..اور پنجاب حکومت کو بھی ملوث کرنے کی کوشش کی..عدالت نے ابتدا میں اس معاملے کا نوٹس لیا اور شاہد مسعود کو بیان واپس لینے کا موقع دیا.. لیکن شاہد مسعود اپنے بیان پر اڑ گئے.. تازہ سماعت میں انہوں نے معافی مانگی.. لیکن عدالت نے کہہ دیا کہ معافی کا وقت گزر چکا اب آپ اپنا مقدمہ لڑیں..

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہد مسعود کو افواہیں پھیلانے اور جھوٹے الزامات پر جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے.. اگر ایسا ہوا تو پہلا موقع ہوگا کہ کوئی بڑا اینکر جیل جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں